جمعه 15/نوامبر/2024

صالح العاروری کی شہید ابو علیا کے والدین سے ٹیلیفون پر بات چیت

اتوار 6-دسمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی بچے علی ایمن ابو علیا کے والدین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور بچے کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 13 سالہ  علی ایمن ابو علی کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعہ کی شام مشرقی رام اللہ میں المغیر کے مقام پر ایک ریلی میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ کم سن اور بے گناہ بچے کی شہادت کے واقعے پر فلسطینی عوام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

حماس رہ نما نے شہید کے والدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ المغیر کے عوام اور شہید بچے نے صہیونی دشمن کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ریلی نکالی۔ ان کی اس استقامت کو حماس خراج تحسین کرتی ہے۔

العاروری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے پاس مسلح مزاحمت ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے صہیونی ریاست کے مظالم اور جرائم کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی