جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل اور یہودی کالونیوں کی مصنوعات میں کوئی فرق نہیں کرتے: بحرین

ہفتہ 5-دسمبر-2020

بحرین کے وزیر صنعت وتجارت وسیاحت زاید بن راشد الزیانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاست میں تیار ہونے والی مصنوعات اور فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ یہودی کالونیوں کی مصنوعات میں کوئی فرق نہیں کرتے۔

اسرائیلی ریاست کے دورے کے دوران تل ابیب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بحرینی وزیر تجارت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کے غیر قانونی کارخانوں کی مصنوعات کے بارے میں کہا کہ وہ تمام مصنوعات کو اسرائیلی مصنوعات سمجھتے ہیں اور وہ غرب اردن اور اسرائیل میں تیار ہونے والی مصنوعات میں کوئی فرق نہیں کرتے۔

عبرانی نیوز ویب پوٹل ‘واللا’ نے سیایس تجزیہ نگار باراک رافیڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی وزیر نے یقین دلایا ہے کہ منامہ یہودی کالونیوں اور اسرائیلی مصنوعات میں کوئی فرق نہیں کرتا۔

الزیانی کا مزید کہنا تھا کہ بحرین چاہتا ہے کہ اسرائیلی کمپنیاں بحرین میں سرمایہ کاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرین کی طرف سے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں کی کھلی آزادی حاصل ہے اور ہم کسی قسم کی پابندیاں اور شرائط عاید نہیں کرتے۔

 ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں بحرینی وزیر صنعت و سیاحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کو بحرین میں آنے پرکوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہم اسرائیلی سیاحوں کو اپنے ملک میں فول پروف سیکیورٹی اور مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ اسرائیلیوں کو منامہ آنے پر کسی قسم کا خوف کھانے کی کوئی ضرورت  نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی