نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی جریدے "نیو یارک ٹائمز” کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ ایران سے طے پایا معاہدہ بحال کرائیں گے۔
بائیڈن کا خیال ہے کہ خطے میں استحکام حاصل کرنے کا سب سے بہتر طریقہ جوہری پروگرام سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی جوہری معاہدے میں واشنگٹن کی واپسی کے بارے میں اپنے موقف پر قائم ہوں۔
امریکی "نیو یارک ٹائمز” اخبار نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے ساتھ ہی مشرق وسطی میں جو بائیڈن کے مشن کو پیچیدہ کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2018 میں معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ ایران پر اپنے جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے کے لئے دباؤ ڈالنے کے لئے متعدد پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو امید ہے کہ اگلی انتظامیہ ایران کیس کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر عمل کرے گی اور اس طرح اس پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی مہم جاری رکھے گی۔
اسی تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کر دیں تو ایران جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرے گا۔