جمعه 09/می/2025

فلسطین میں کرونا سے مزید 16 اموات، 2188 نئے کیسز کا اندراج

جمعرات 3-دسمبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بدھ کے روز فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 16 مریض دم توڑ گئے جب کہ 2188 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 9 ہزار 567 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے غرب اردن میں کرونا 1453 مریض سامنے آئے جب کہ غزہ میں 753 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 1051 مریض صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 696 غرب اردن اور 355 غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 76 اعشاریہ 6 فی صد، فعال کیسز 22 اعشاریہ 2 فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 9 فی صد ہوئی ہیں۔

گذشتہ روز الخلیل، نابلس، رام اللہ میں کرونا کے دو دو مریض فوت ہوئے جب کہ القدس، طولکرم، جنین میں ایک ایک اور غزہ میں سات اموات ہوئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی