فلسطین کے ممتازعالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انقرہ میں ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں مصری صدر کے قریبی ساتھی اور عہدیداراور صحافی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے موقعے پر ترکی کے سابق وزیر برائے مذہبی امور محمد گورماز بھی موجود تھے۔
مسجد اقصیٰ کے امام نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو فلسطین کی موجودہ صورت حال، مسجد اقصیٰ او القدس کو صہیونی ریاست کی طرف سے لاحق خطرات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔