پنج شنبه 08/می/2025

‘اسرائیلی فوج نے نور شقیر کو شہید کرنے کے لیے جعلی کہانی تیار کی تھی’

بدھ 2-دسمبر-2020

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘بتسلیم’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج پر ایک فلسطینی کوایک ماہ قبل بے گناہ ہونے کے باوجود بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا تھا۔

اسرائیلی تنظیم ‘بتسلیم’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے نور شقیر نامی ایک فلسطینی کو اس کے بے گناہ ہونے کے باوجود شہید کیا۔ بعد میں اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ ‌کیا تھا کہ نور شقیر نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی تھی جوکہ ایک غلط اور بے بنیاد دعویٰ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید شقیر کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سڑک پر چل رہا تھا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نور شقیر کی کوئی غلطی سامنے نہیں آئی۔

خیال رہے کہ نور شقیرکو اسرائیلی فوج نے 25 نومبر 2020ء کو بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی