وینز ویلا کے صدر نیکولس ماڈورو نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سنہ 2006ء سے جاری ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وینز ویلا کے صدر ماڈورو نے فلسطین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہم فلسطینی قوم کو آزادی کے لیے جاری جدو جہد، بہادری، شجاعت اور وقار کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ فوری ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خیال رہے کہ وینزویلا کے سابق صدر آنجہانی ہوگو شاویز نے سنہ 2008ء اور 2009ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے خلاف بہ طور احتجاج تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔