خلیجی ریاست بحرین کی جانب سے قابض صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دو طرفہ سرکاری دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
کل منگل کے روز بحرینی وزیر تجارت وصنعت اور سیاحت زاید بن راشد الزیانی کی قیادت میں ایک اعلیٰ اخیتاراتی وفد اسرائیل کے "اللد”(بن گوريون) ہوائی اڈے پر اترا۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرینی وزیر تجارت نے اسرائیلی وزیر برائے علاقائی تعاون اویر اکونیز سے ہوائی اڈے پرملاقات کی۔
ریڈیو رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ بحرینی وزیر خارجہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، وزیر تجارت ومعیشت عمیر پیریز اور وزیر خارجہ گیبی اشکنزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔
وف میں بحرین کی متعدد اقتصادی اور سرمایہ کار کمپنیوں کے عہدیداران اور بحرینی بنکوں کے ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بحرین کا اسرائیلی ریاست کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی 18 نومبر کو اسرائیل کا سرکاری دورہ کرچکے ہیں۔ اسرائیل اور بحرین کے دوران تعلقات کے قیام کے بعد یہ دوسرا دورہ ہے۔
دونوں ممالک نے 18 اکتوبر 2020ء کو تعلقات استوار کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔