چهارشنبه 30/آوریل/2025

امارات اور اسرائیل کے درمیان کھیلوں کے میدان میں باہمی تعاون کا معاہدہ

بدھ 2-دسمبر-2020

"اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن” نے کل منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ اس اماراتی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ اس ماہ کے آخر میں معاہدے پر دستخط کرے گی۔ یہ اعلان  متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے 3 ماہ بعد  سامنے آیا ہے۔

"اسرائیلی فٹ بال فیڈریشن” نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر” پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ فیڈریشن کے صدر اورین ہیسن اور فیڈریشن کے سی ای او  روٹیم کمر 14 دسمبر کو دبئی جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو کی موجودگی کا بھی امکان ہے جن کی کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے شعبےمیں تعاون کا آغاز ہوا ہے۔

اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورین ہیسن اور سی ای او روٹیم کمر 14 دسمبر کو دبئی جائیں گے۔ جہاں وہ اماراتی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی