چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کے مقابلے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے: علما کونسل

منگل 1-دسمبر-2020

بین الاقوامی علما کونسل نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ قابض صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کریں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں بین الاقوامی علما کونسل کے سیکرٹری جنرل علی القرہ داغی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور قابض ریاست کے مظالم کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس اور مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور قضیہ فلسطین اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ان مشکل حالات میں عالمی برادری اور عالم اسلام کو فلسطینی قوم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے تاکہ وہ قابض ریاست کے مظالم کا مقابلہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے لیے فلسطین جیسے حل طلب مسائل کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ 29 نومبر کو اقوام متحدہ کی اپیل پر ہر سال فلسطینیوں ‌کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن عالمی سطح پر فلسطینی قوم کے حقوق کو تازہ کیا جاتا ہے اور صہیونی ریاست کے جرائم اور مظالم کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی