جمعه 15/نوامبر/2024

پولینڈ کی پارلیمان کا فلسطینیوں کو حق خود ارادیت دلانے کا مطالبہ

منگل 1-دسمبر-2020

یورپی ملک پولینڈ کی پارلیمنٹ اور سفارت کاروں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر عالمی برادری سے فلسطینی قوم کو اس کا حق خود اردایت دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پولینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کیا گہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کو فلسطینی قوم کے چھینے گئے حقوق کے حصول کے لیے دبائو ڈالنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

پولش پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

ادھر وارسا میں فلسطینی سفارت خانے میں ہونے والی ایک تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے بھی فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کی اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود اردایت دلانے کا مطالبہ ہوگیا ہے۔

پولش رکن پارلیمنٹ اور فلسطین۔ پولینڈ فرینڈشپ کمیٹی کے چیئرمین ماچی کونشینی نے کہا کہ پولینڈ کی حکومت اور پوری قوم فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات کے ساتھ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی