چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین کو ترکی کی طرف سے طبی امداد کی دوسری کھیپ کی فراہمی

منگل 1-دسمبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی طرف سے کرونا کی روک تھام کے لیے بھیجی گئی امداد کی دوسری کھیپ رام اللہ پہنچ گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کی طرف سے آئی طبی امداد القدس میں ترکی کے قونصل جنلر احمد رضا دیمیر اور فلسیطن رابطہ کونسل کے چیئرمین احمد رفیق سیتینکایا کی موجودگی میں فلسطینیوں کے حوالے کی گئی۔ اس موقعے پرفلسطینی وزیر صحت می کیلہ اور وزیر خارجہ ریاض المالکی بھی موجود تھے۔

فلسطینی حکام نے ترکی کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی پر انقرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امداد دونوں‌ملکوں اور اقوام کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی قوم ترکی کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی اور کرونا کے انسداد کے لیے دی جانے والی معاونت پر انقرہ کی شکر گذار ہے۔

ترکی کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد میں طبی سامان، ادویات، 20 وینیٹر لینٹر اور حادثات کے شعبے میں استعمال ہونے والی اشیا شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی