جمعه 15/نوامبر/2024

ایتھوپیا کے 2 ہزار یہودیوں‌ کی مقبوضہ فلسطین میں آبادکاری کا منصوبہ

پیر 30-نومبر-2020

قابض صہیونی ریاست نے ‘وزٹ اسرائیل’ کے عنوان سے شروع کردہ منصوبے کے تحت افریقی ملک ایتھوپیا سے دو ہزار یہودیوں کو مقبوضہ فلسیطن میں آباد کرنے کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل’ 7′ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا سے عن قریب دو ہزار یہودی اسرائیل پہنچیں گے۔ ان یہودیوں کو گذشتہ کچھ عشروں کے دوران اسرائیل میں آباد ہونے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کئی اسرائیلی ادارے کام کر رہے ہیں جو یہودیوں کو صہیونی ریاست میں آنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان تنظیموں اور اداروں میں اسرائیلی وزارت خارجہ اور داخلہ کے مندوبین، ایمی گریشن حکام اور اسرائیل میں زیادہ سے زیادہ آباد کاری کے لیے کام کرنے والے گروپوں کے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں۔

عبرانی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رواں سال اکتوبر میں ایتھوپیا سے دو ہزار یہودیوں کو لانے اور انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹی وی چینل کے مطابق آئندہ جمعرات 3 دسمبرکو ایتھوپیا سے دو ہوائی جہاز 500 یہودیوں کو لے کر تل ابیب پہنچیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی