قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر ایک 15 سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز سلواد کےمقام پر قابض فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرناک ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے شمال مشرقی بیت المقدس میں عناتا کے مقام پر چھاپے کےدوران متعد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے سڑکوں پر چلتی فلسطینی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی اور فلسطینیوں کی گاڑیوں سے اتار کر شناخت پریڈ کی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے عناتا کے مقام پر چھاپہ مارا۔ قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوںنے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوںپر سنگ باری کی۔