چهارشنبه 30/آوریل/2025

امارات کی اسرائیلی فٹ بال کلب کے حصص خریدنے کی پیش کش

ہفتہ 28-نومبر-2020

اسرائیلی فٹ بال کلب "بیٹر یروشلم” کے مالک نے  کل  جمعہ کو بتایا کہ  خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان کے ممبر الشیخ حمد بن خلیفہ النہیان نے کلب میں حصص خریدنے کی پیش کش کی ہے۔
اسرائیلی سرکاری ٹی وی چینل’ کان’ نے کلب کے شریک مالک موشے ہوگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "شیخ حمد بن خلیفہ آل نھیان نے کلب میں تقریبا نصف حصص خریدنے کی سرکاری پیش کش کی۔
انہوں  نے مزید کہا کہ مُجھے ایک تاریخی پیش کش موصول ہوئی  ہے تاہم انہوں‌نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
عبرانی  نیوز ویب سائٹ  "واللا”  کے مطابق؛ بیٹار یروشلم” کلب کے مالکان نے انکشاف کیا کہ شیخ حمد کلب کے 49 فیصد حصص حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ اس نے یہ حصہ سرکاری طور پر خریدنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے۔
گذشتہ ستمبر میں  اسرائیلی آفیشل "آئی 24 نیوز” چینل نے ابو ظبی کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی تھی  کہ اماراتی تاجر "بیٹار یروشلم” ٹیم میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بیٹار یروشلم اسرائیلی فٹ بال کی سب سے بڑی ٹیموں میں سے ایک ہے اور اس کے پرستار اپنی نسل پرستی اور عربوں اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کے ساتھ ساتھ عربوں یا مسلم کھلاڑیوں کو بھی اپنی صفوں میں دیکھنے سے انکار کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی