فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 9 مریض دم توڑگئے جب کہ 1936 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی اور 719 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میںکہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 9 مریض دم توڑ گئے۔ فلسطین میںکرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 79 اعشاریہ 4 فی صد، فعال کیسز کا تناسب 19 اعشاریہ 7 فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 9 فی صد ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران الخلیل میں کرونا کے 137 نئے کیسز کا اندارج کیا گیا۔ بیت لحم میں 190، قلقیلیہ میں 57، رام اللہ البیرہ میں 122، جنین میں 135، اریحا اور وادی اردن میں 14، سفلیت میں13، طولکرم میں 86، طوباس میں 75، القدس کے اطراف میں 32 اور غزہ میں 922 کیسز کا اندراج کیاگیا۔
وزارت صحت کے مطابق 57 کرونا کے مریض انتہائی نگہداشت وارڈمیں داخل ہیں جن میں سے 8 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
