فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ‘رفح’ گذشتہ روز بھی دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہی۔
فلسطینی بارڈر حکام کے مطابق رفح گذرگاہ کل جمعرات کو مسلسل تیسرے روز بھی دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہی۔ اس دوران دونوں طرف بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے رفح گذرگاہ عبور کی اور اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوئے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے مطابق مصری حکام نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے مسافروں کو لے جانے والی بسوں کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ قبل ازیں بدھ کے روز 1182 فلسطینی مسافر غزہ سے باہر روانہ ہوئے۔ منگل کے روز 936 شہری بیرون ملک روانہ ہوئے جب کہ 246 مسافر بیرون ملک سے واپس آئے۔ مصری حکام نے شناخت کے دوران 43 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر پرجانےسے روک دیا تاہم اس کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔