شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوبی علاقے قنطیرہ میں فضائی حملے کیے ہیں۔
شامی رجیم کی نیوز ایجنسی "سانا” نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فوج نے شام میں قنیطرا کے جنوب میں جبل المانع پر فضائی حملے کیے۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے نے بھی جنوبی دمشق میں القنیطرہ میں جبل المانع کے نواح میں فضائی حملے کیے۔ تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
شامی حکومت کے سرکاری ٹی وی نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا ہے جس میں شام کے فضائی دفاع کی جانب سے دمشق کے دیہی علاقوں میں جبل المانع کے اطراف میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے دوران جوابی فائرنگ کو دکھایا گیا ہے۔
چند روز قبل اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی قدس فورس اور حکومتی فورسز پر فضائی حملے کیے تھے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ وادی گولان کی پہاڑیوں شمالی سرحد پر اسرایلی فوج کی بھاری نقل وحرکت یکھی گئی۔