چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصری فن کاروں کا اپنے ساتھی کا بائیکاٹ، حماس کا خیر مقدم

جمعرات 26-نومبر-2020

مصر کی فلمی شخصیات اور شوبز نے ایک فن کار محمد رمضان کے اسرائیلیوں کے ساتھ گروپ فوٹو اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی مذمت اور محمد رمضان کے بائیکاٹ پر اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں حماس کے شوبز سے متعلق شعبے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مصری فن کار یونین کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے صہیونیوں کے ساتھ سیلفی بنانے اور اس کی تشہیر پر فن کار محمد رمضان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مصری فن کاروں کی طرف سے جاری کردہ رد عمل میں محمد رمضان کے اقدام کو اس کا ذاتی اور انفرادی فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اس اقدام کا مصری فن کے کوئی تعلق نہیں۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت مصری فن کاروں کے ردعمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مصری فن کاروں کا اجتماعی رد عمل فلسطینی قوم کے چھینے گئے حقوق کی حمایت اور غاصب ریاست کے جرائم کی مذمت کا برملا اظہار ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایک مصری فن کار محمد رمضان کی اسرائیلی فن کاروں اور ایک کھلاڑی کے ساتھ گروپ کی شکل میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر فلسطینی اور مصری عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی