مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے جزیرہ نما النقب میں اسرائیل کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کےنتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک جبکہ پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔
عبرانی ٹی وی چینل ’12’ کے مطابق اسرائیل کا ایک چھوٹا طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ‘مشمار ھینیگیو’ کے قریب گر کرتباہ ہو گیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہواباز کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے سورکا اسپتال میں داخل اسرائیلی پائلٹ کی حالت خطرے میں ہے اور وہ مسلسل بے ہوش ہے۔
ٹی وی چینل کے مطابق زخمی ہونے والے دو دیگر افراد اسپتال میں پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے۔
اسرائیلی حکام نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔