جمعه 09/می/2025

فلسطین میں کرونا سے مزید 17 اموات، دو ہزار نئے کیسز کی تصدیق

بدھ 25-نومبر-2020

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کی وبا سے مزید 17 افراد جاں‌ بحق ہوگئے جب کہ مجموعی طور پر گذشتہ روز 1947 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خاتون وزیر صحت نے کرونا کے حوالے سے یومیہ بریفنگ میں بتایا کہ القدس، غرب اردن اور غزہ میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 6 ہزار 964 مشتبہ کروبا مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 19467 کے کیسز کی رپورٹس مثبت تھیں۔ اس دوران 555 افراد صحت یاب ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں مزید تین افراد دم توڑ گئے۔ ان کی عمریں 66، 76 اور 66 سال تھیں۔ القدس میں 63، 65 اور 66 سال کے تین مریض، جنین میں 76 سالہ ایک مریض، اریحا میں 76 سالہ اور القدس شہر میں 6 مریض دم توڑ گے۔ غزہ کی پٹی میں مزید 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران الخلیل میں کرونا کے 166، نابلس میں 224، بیت لحم میں 89، قلقیلیہ میں 80، رام اللہ البیرہ میں 146، جنین میں 158، اریحا میں 23، سلفیت میں 70، طولکرم میں 98، طوباس میں 34، غزہ میں 685 ، القدس کے اطراف میں 38 اور القدس شہر میں 135 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی