پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی فوج کا ٹینک الٹ گیا، ایک فوجی شدید زخمی

منگل 24-نومبر-2020

قابض سرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ‌کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کا ایک ٹینک الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وادی اردن میں  ایک ٹینک حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک فوجی زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹینک کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جب کہ حادثے کے نتیجے میں ٹینک کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔

حادثے کے بعد فوج کو ٹینکوں کی نقل وحرکت روک دی ہے اور فوج نے اس واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کے مطابق ایک فوجی افسر کا کہنا ہے کہ اگر فوجی اہلکار ٹینک سے چھلانگ نہ لگاتا تو فوجی اہلکار بری طرح کچلا جاتا۔ فوجی نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

مختصر لنک:

کاپی