اسرائیل میں اقتصادی شعبے میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کرونا کی وبا نے صہیونی معیشت کو غیرمعمولی نقصان سے دوچار کیا ہے۔
اسرائیل کے جوڈیشل حکام کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کئی کمپنیاں، فرمیں اور فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں جب کہ صہیونی ریاست میں دیوالیہ پن کی درخواستوں کا تناسب 41 فی تک جا پہنچا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں دوسری ششماہی کے دوران افراد اور اداروں کی طرف سے دیوالیہ پن کی درخواستوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے صہیونی ریاست میں قرضوں کے بوجھ تلے دب گئی ہے۔ اسرائیل میں مالیاتی بحران کے شدت اختیار کرنے کے بعد غربت اور افلاس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال صہیونی ریاست میں 80 سے 85 ہزار کے درمیان کاروبار بند ہوسکتے ہیں۔