فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کا پھیلائو جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے جب کہ 689 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹون کےدوران غزہ میں کرونا کے 2578 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 198 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ کل متاثرین کی تعداد 15 ہزار 457 تک جا پہنچی ہے۔
بیان کہا گیا ہے کہ غزہ میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6004 ہے جب کہ 9 ہزار 348 مریض صحت یاب اور اموات کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔ غزہ میں کرونا کے 268 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 92 وینٹی لیٹر پر ہیں۔