چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصری فنکار کی اسرائیلی فن کاروں کے ساتھ سیلفی پر شدید رد عمل

پیر 23-نومبر-2020

مصر کے ایک مشہور فن کار کی سوشل میڈیا پر اسرائیلی فن کاروں کے ساتھ بنائی گئی سیلفی وائرل ہونے پر فلسطینی ، مصری اور عرب حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری فن کار محمد رمضان کی اسرائیلی فن کار ایلاڈ زلا، گلوکار عومیر آدام اور اسرائیلی فٹ بالرضیا سبع کے ساتھ بنائی گئی اجتماعی تصویر پر جہاں فلسطینی اور عرب حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف اسرائیلی حلقوں میں اسے تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور اسے مصری اور اسرائیلی عوام کے درمیان بڑھتی قربت کا ایک ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

مصری فن کار محمد رمضان کی اسرائیلی مشاہیر کے ساتھ سیلفی کو فلسطین میں سوشل میڈیا کے صفحات پر کڑی تنقید کا سامنا ہے اور انہیں اسرائیل نوازی اور صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔


اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر تسلیم کیا ہے کہ مصری فن کار محمد رمضان کی اسرائیلی فن کاروں کے ساتھ تصویر پر مصر اور فلسطین میں سوشل میڈیا پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک مصری فن کار ھانی عزب نے لکھا کہ خود کو فن کی دنیا میں نمبر ون قرار دینے والے کسی مصری فن کار  یہ زیب نہیں ‌دیتا کہ وہ صہیونیوں‌ کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے جواز کے راستے تلاش کرے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مصری فن کار کی اسرائیلیوں ‌کے ساتھ سیلفی اس کی جہالت اور لاعلمی کا واضح ثبوت ہے۔ محمد رمضان کو اپنے اس گرے ہوئے اقدام اور حرکت پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ محمد رمضان کو اکثر یہ کہتے سنا جاتا رہا ہے کہ وہ ایک مہذب اور متمدن فن کار ہے مگر اسرائیلیوں‌کے ساتھ سیلفی اس کے مہذب ہونے کی نہیں ‌بلکہ جاہل ہونے کی دلیل ہے۔ رمضان اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ امارات اور دوسرے عرب ملکوں کی اسرائیل کی طرف داری کی مہم چلا رہے ہیں۔

صحافی احمد القاعود نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی گلو کار اور فن کار کے ساتھ سیلفی کا مطلب کیا ہوسکتا ہے۔ اسرائیل 70 سال سے مصری قوم کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے کی ناکام کوششیں کررہا ہے۔ خود اسرائیل ناکام ہوگیا تو اس نے اب امارات کا سہارا لینا شروع کردیا۔ پیسے کے پجاری محمد رمضان جیسے فن کار امارات اور اسرائیل کی زبان بول رہے ہیں۔

مصری یوٹیوبر عبداللہ الشریف نے ٹویٹر پرلکھا کہ فن کار محمد رمضان نے اسرائیل اور عرب ملکوں‌کے درمیان تعلقات معمول پرلانے میں ان کی مدد شروع کررکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی