جمعه 09/می/2025

کرونا کا جن بے قابو، ہلاکتیں 13 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئیں

پیر 23-نومبر-2020

کرونا کی تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ عالمی سطح‌ پر کرونا کے حوالے سے گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران آنے والی اطلاعات کے مطابق کرونا سے مجموعی اموات 13 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دنیا بھر میں ‌کرونا کے متاثرہ مریضوں‌ کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 95 ہزار ہوچکی ہے جن میں سے 4 کروڑ 46 لاکھ 80 ہزار مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا کی وبا دنیا کے 218 ملکوں اور خطوں میں پھیل چکی ہے۔ گذشتہ روز کرونا کی دنیا میں کم ہلاکتیں اور نئے کیسز سامنے آئے۔ گذشتہ روز 5 لاکھ 81 ہزار 609 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جب کہ 8 ہزار 922 اموات ہوئیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں جہاں‌ 1460 افراد ہلاک ہوئے۔ میکسیکو میں 719، اٹلی میں 692، پولینڈ میں 574 اور بھارت میں 499 اموات ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی