چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیر رہ نما اسرائیلی جیل میں کینسر کا شکار

پیر 23-نومبر-2020

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی رہ نما 46 سالہ عماد عبدالخاق ابو رموز کینسر کا شکار ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے ابو رموز خصیوں کے کینسر کا شکار ہوئے ہیں مگرانہیں اسرائیلی جیلروں کی طرف سے کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں‌کی جا رہی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق ابو رموز کو سنہ 2004ء کو اسرائیلی فجو نے حراست میں‌لیا تھا اور انہیں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ابو رموز اس وقت بدنام زمانہ عوفر جیل میں قید ہیں۔ گذشتہ ہفتے ان کا معمولی طبی معائنہ کیا گیا تھا مگر اس کے بعد انہیں کسی قسم کی دوائی نہیں دی گئی۔

اسیر ابو رموز کینسر کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ گردوں کی تکلیف کا بھی شکار ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید چھ ہزار کے قریب فلسطینیوں میں سے 700 مختلف عوارض اور بیماریوں کا شکار ہیں۔ ان میں دسیوں قیدی کینسر کے مریض ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی