اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری عدی حسن الخطیب کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنےوالے عدی الخطیب کا آبائی شہر بیت کاحل ہے۔ اسے 12 ماہ قید اور ایک ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الخطیب کو اسرائیلی فوج نے 30 جون 2020ء کو ان کے گھر پرچھاپےکے دوران حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اُنہیں عصیون حراست مرکز منتقل کردیا جہاں کئی ہفتے تک تشددکا نشانہ بنائےجانے کےبعد انہیں صحرائی جیل النقب منتقل کریا گیا۔
اس دوران ان کےخلاف مقدمہ چلایا گیا جس میں انہیں 12 ماہ قید اور ایک ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ان کی قید کے پانچ ماہ گذر چکے ہیں۔