اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرقی علاقے المغیر میں سڑک کے کنارے نصب کیے گئے دو بم برآمد کرکے حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ دونوں بم ایک سڑک کے کنارے نصب تھے جہاں سے کچھ دیر بعد اسرائیلی فوج کا قافلہ گذرنا تھا۔ فوج کے سرچ اور کلیریئنس آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے پر ایک ہی روٹ پر دو الگ الگ مقامات پر نصب کردہ بم قبضے میں لینے میں کامیاب رہی۔