جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس کے دو فلسطینی اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد گھر پرنظر بند

پیر 23-نومبر-2020

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے العیسویہ سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں کو گھر میں نظر بندی کی شرط پر رہا کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے دونوں فلسطینیوں یزن عمران عبید اور محمد مروان عبید کو چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں رہائی کے بعد پانچ روز کے لیے گھروں‌کے اندر نظر بند کردیا گیا ہے۔

دونوں فلسطینیوں‌کو قابض فوج نے بیت المقدس کے باب الساھرہ کے قریب الشیخ جراح کے مقام سے حراست میں لینے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی