اسرائیل نے برطانیہ کی دوا ساز کمپنی "آسٹرا زینیکا” کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہ کمپنی صہیونی ریاست کو وافر مقدار میں کرونا ویکسین فراہم کرے گی۔
اسرائیلی ویب سائٹ "آئی 24 نیوز” نے بتایا ہے کہ "اسرائیل” اور ایک برطانوی سویڈش فارماسیوٹیکل کمپنی "آسٹرا زینیکا” نے کرونا وائرس سے متعلق ویکسین کی فراہمی کے بارے میں ایک سمجھوتہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت صحت نے جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ایک بار دستخط ہونے کے بعد "اسرائیل” کے ذریعہ ایک ویکسین خریدنے کا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہوگا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میری پالیسی ہے کہ جو بھی کرونا ویکسین تیار کرے اس سے ضرور موقع ملنا چاہئے۔ ہم مختلف لیبارٹریوں سے زیادہ سے زیادہ ویکسین حاصل کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
آسٹر زینیکا کے سی ای او اوہد گولڈ برگ نے کہا کہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے جس کے تحت کمپنی کی مقامی نمائندگی کی گئی ہے جو لاکھوں اسرائیلیوں کو ویکسین تک رسائی فراہم کرے گی جس کی وجہ یہ ہے کہ خوراکوں کو یکساں اور مکمل رسائی کی بین الاقوامی پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔
اسرائیلی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ابھی تک تمام تفصیلات ہم تک نہیں پہنچ سکی ہیں لیکن اس معاہدے میں یہ کمپنی "اسرائیل” کو 10 ملین خوراکیں فراہم کرتی نظر آ رہی ہے۔