پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل میں کرونا پھر زور پکڑنے لگا، اموات اور نئے کیسز میں اضافہ

اتوار 22-نومبر-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نتیجے میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جب کہ مزید 415 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسرائیل میں ‌کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 4؂583 تک جا پہنچی ہے جب کہ دو ہزار 757 ہلاکتیں ‌ہوئی ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 479 ہے جب کہ 313 کی  حالت خطرے میں ہے اور 131 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی