چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان میں 2700 فلسطینی پناہ گزین کرونا کا شکار، کیمپوں‌ میں خوف کی فضا

ہفتہ 21-نومبر-2020

لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں کرونا کی وبا کے نتیجے میں کم سے کم 2700 فلسطینی پناہ گزین بھی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار ایجنسی ‘اونروا’ کے شعبہ صحت کے ڈائریکٹر عبد شناعہ نے بتایا کہ رواں سال کے دوران کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد اس بیماری کےنتیجے میں 2695 فلسطینی پناہ گزین کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

عبد شناعہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران لبنان میں مزید کئی فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے۔ اس وقت فلسطینی کیمپوں میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 330 ہے جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 33 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

قدس پریس کی رپورٹ‌ کے مطابق عبد شناعہ کا کہنا تھاکہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے پناہ گزینوں کو طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے نتیجے میں 89 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

الشناعہ کا کنا تھا کہ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں میں کرونا کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، جس کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپوں میں خوف کی فضا طاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی