فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے نتیجے میں مزید 8 افراد چل بسے ہیں جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1472 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 410 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیت لحم میں کرونا کے دو مریض جن کی عمریں 62 سال کے درمیان تھی کرونا کی وبا کے نتیجے میں دم توڑ گئے۔ اس کے علاوہ نابلس میں 76 سالہ دو مریض جب کہ الخلیل میں 73 اور 81 سالہ دو مریض اور غزہ کی پٹی میں دو مریض دم توڑ گئے۔
خاتون وزیر صحت کا کہناہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل میں کرونا کے 111، نابلس میں 200، بیت لحم میں 108، قلقیلیہ میں 18، رام اللہ اور البیرہ میں 36، جنین میں 110، اریحا میں 11، سلفیت میں 15، طولکرم میں 47، طوباس میں 44، غزہ میں 754 اورالقدس میں 18 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔
