اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل جمعرات کو صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید چار مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 861 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا وبا کے پھیلائو کے بعد اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 326 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ اسرائیل میں کرونا سے 2839 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 274 ہے۔ 304 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے اور 138 وینٹی لیٹر پرہیں جنہیں مصنوعی آکسیجن سے زندہ رکھا گیا ہے۔
اسرائیل میں کرونا کے تازہ اعدادو شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بازار اور تجارتی مراکز کو کھول دیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں اور آئندہ منگل سے تفریحی سرگرمیاں بھی بحال کردی جائیں گی۔