چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘اسرائیل کرونا کے شکار قیدیوں تک طبی ٹیموں کی رسائی دی جائے’

جمعہ 20-نومبر-2020

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے اسرائیلی جیلوں ‌میں کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ‘واعد’ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدی کرونا کا شکار ہونے کے باوجود قتل گاہوں کی طرز کے زندانوں میں پابند سلاسل ہیں اور انہیں کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے۔ تنظیم اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طبی ٹیموں کو جیلوں میں کرونا کا شکار ہونے والے قیدیوں تک رسائی دے تاکہ قیدیوں کی زندگیاں بچانے میں ان کی مدد کی جاسکے۔

انسانی حقوق گروپ ‘واع’ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی مشکلات کا شکار ہیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ عرب اور مسلمان ممالک کے ذرائع ابلاغ بھی فلسطینی اسیران کے مسائل بالخصوص کرونا کا شکار ہونے والے قیدیوں کی زندگیاں بچانے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیل جلبوع میں کم سے کم 132 فلسطینی کرونا کا شکا ہوچکے ہیں مگر صہیونی جیلر اور حکومت کرونا کا شکار ہونے والے قیدیوں کے علاج معالجے اور ان کی طبی امداد کے حوالے سے مجرمانہ  لا پرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے اسیران کو علاج کے بجائے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی مشکل حالات میں قید کاٹ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی