قابض صہیونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے چند روز قبل گرفتار کی گئی ایک سینیر خاتون صحافی بشریٰ طویل کو چار ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بشریٰ طویل کا تعلق غرب اردن کےوسطی شہر رام اللہ میں البیرہ کے علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک متحرک سماجی کارکن بھی ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ طویل کو اسرائیل کی فوجی عدالت سے چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بشریٰطویل کو قابض فوج نے 9 نومبر کو جنوبی بیت المقدس میں یتسھار روڈ پر ایک چوکی سے گذرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
یہ بشریٰکی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ اسے رواں سال جولائی میں 8 ماہ کی انتظامی قید کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
سنہ 2011ء کے بعد اسے 16 ماہ قید کی سزا سنائی گئی جب کہ سنہ 2014ء میں اسے دوبارہ گرفتار کرکے 10 ماہ کے لیے پابند سلاسل کیا گیا تھا۔