چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے 12 فلسطینیوں کو قید کی سزائیں

جمعرات 19-نومبر-2020

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی فوجی عدالت ‘سالم’ نے حراست میں لیے 12 فلسطینیوں‌ کو قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی عدالت کی طرف سے محمد السعدی، اشرف طحاینہ، فادی زکارنہ ، محمد جعابصہ ، محمد حویل اور محمد ستیتی کی مدت حراست میں‌8 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی عدالت کی طرف سے اسیر احمد نشرتی کی مدت حراست میں 10 دن اور علا بیطاوی کی حراست میں 7 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوجی عدالت نے احمد نزال کی حراست میں 12 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے جب کہ عبادہ الغول اور احمد سلاطنہ کی حراست میں 30 دسمبر تک کی توسیع کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے اسیر احمد نواھضہ کو دو ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی