دوشنبه 12/می/2025

اقوام متحدہ: قحط اور بھوک سے نمٹںے کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی رقم مختص

جمعرات 19-نومبر-2020

اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، بھوک اور قحط کے شکار لوگوں کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈینیشن مرکز کے لے اقوام متحدہ کے دفتر نے دنیا میں بھوک سے نمٹنے کے لیے ایک ہنگامی فنڈقائم کیا ہے جس میں100 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں یو این ایمرجنسی ریلیف مرکز مرکز نےبتایا کہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارک لوکاک نے کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی بدحالی کے سبب سب سے زیادہ خطرہ کا شکار ممالک کے باشندوں کے لیے خوراک یقینی بنانے کی خاطر مذکورہ بالا رقم مختص کی ہے۔

بیان میں کہا کہا گیا ہے کہ  80 ملین ڈالر کی رقم افغانستان ، برکینا فاسو ، جمہوریہ کانگو، نائجیریا ، جنوبی سوڈان اور یمن میں خرچ کی جائے گی۔

اس کے علاہ ایتھوپیا کو 20 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی ، جو خشک سالی کی وجہ سے ایک مشکل صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی