شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین میں‌کرونا سے مزید 9اموات، 2151 نئے مریضوں کی تصدیق

جمعرات 19-نومبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 9 مریض چل بسے جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناکے مزید 1251 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 9 مریض فوت ہوئے جبکہ 1251 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پانچ اموات غرب اردن اور چار غزہ کی پٹی میں ہوئی ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 651 کیسز غرب اردن اور 600 غزہ میں رپورٹ ہوئے۔

اس وقت 43 فلسطینی کرونا کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں جب کہ 10وینٹی لیٹر پر ہیں۔

فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 78571 مریضوں کی مجموعی تعداد بتائی جاتی ہے جب کہ 68090 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 667 اموات رجسٹرڈ کی گئیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی