اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک یہودی آباد کار کو سات سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو ممنوعہ اشیا اسمگل کر رہا تھا۔
اسرائیلی عدالت کی طرف سے ملزم میخال پیریز کو سات سال قید اور 2 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم میخال جنوبی فلسطینی علاقوں میں ایک یہودی کالونی کا رہائشی ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل سات کے مطابق میخائل کو کچھ عرصہ قبل غزہ کے علاقے میں ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کےالزام میں پکڑا گیا تھا۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم پیریز کا تعلق غزہ کے قریب واقع ‘مفتاحیم’ یہودی کالونی سے ہے۔ وہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں تجارت کی غرض سے ممنوعہ اشیا فراہم کرتا رہا ہے۔
ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ ملزم نے عدالت میں اقرار جرم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔