جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وفد کی آمد، خرطوم میں مظاہرے، اسرائیلی پرچم نذر آتش

منگل 17-نومبر-2020

اسرائیل کے ایک سیکیورٹی وفد کے دورہ سوڈان کے موقع پر کل سوموارکے روز دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں‌ نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے پرچم بھی نذرآتش کیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ریاست کا ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی وفد گذشتہ اتوار کو خرطوم پہنچا تھا جہاں اس نے سوڈانی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اسرائیلی وفد کی آمد کے خلاف اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خلاف خرطوم میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نےاسرائیلی ریاست کے پرچم نذرآتش کیے۔

ادھر اسرائیلی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گذشتہ ہفتے پہلی بار سوڈان اور اسرائیل کی فضائی سروس میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا ایک کمرشل طیارہ گذشتہ ہفتے سوڈان کی فضائی حدود سے گذر کر یوگنڈا کے عنتیبی ہوائی اڈے پر اتار ہے۔ یہ طیارہ اسرائیل کی ‘العال’ کمپنی کا تھا۔

خیال رہے کہ سوڈان نے 23 اکتوبر کو امریکا کے دبائو کے بعد صہیونی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی