چهارشنبه 30/آوریل/2025

راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی غزہ پر تین مقامات پر بمباری

پیر 16-نومبر-2020

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے کل اتوار کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر تین مقامات پر بمباری کی تاہم اس بمباری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق دو میزائل غزہ کی پٹی میں مشرقی رفح میں تباہ ہوائی اڈے پر گرائے گئے۔
 
نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے شمالی غزہ میں زیتون کالونی میں سرحی محافظوں کی ایک چوکی پر توپ خانے سے گولہ باری کی تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے ذریعے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ٹھکانوں پربمباری کی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ بمباری غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کے بعد کی گئی ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے اسدود شہر میں متعدد راکٹ داغے جانے کا دعوٰی کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی