اسرائیلی وزیر دفاع اور بلیو ۔ وائٹ پارٹی کے چیئرمین بینی گینٹز نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ موجوہ حکومتی اتحاد زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ انہیں آئندہ سال مارچ میں انتخابات ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ 21 مارچ 2021ء کو کنیسٹ کے انتخابات کا امکان موجود ہے۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے دنیا کو تمام مواقع فراہم کیے اور میں نے تمام وقت دیا۔ میںنے نیتن یاھو سے ملاقات کی اور بجٹ کا معاملہ آگے بڑھانے پر بات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین سال کےدوران اسرائیلی ریاست میں بجٹ کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ مختصر یہ کہ آئندہ سال اکیس مارچ کو انتخابات کی طرف جا رہے ہیں۔