فلسطینی پروگریسیو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم’بسجوت’ کالونی کےدورے کا اعلان فلسطینی اراضی اور فلسطینی وطن کے خلاف ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی کے عکاس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنی حکومت کی بقیہ مدت کے اندر فلسطینی قوم کے خلاف اپنی جارحیت کو مزید سخت کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پومپیو کا فلسطینی اراضی میں قائم کردہ یہودی کالونی کا دورہ فلسطینیوںکے لیے ناقابل قبول ہے۔
خیال رہے کہ عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آئندہ ہفتے اسرائیل کے دورے کے دوران رام اللہ میں قایم کردہ بسجوت نامی کالونی کا بھی دورہ کریں گے۔
البرغوثی نے کہا کہ یہ دورہ ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر خارجہ کا شاید آخری عالمی دورہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنچری ڈیل کا منصوبہ ٹرمپ کے جانے کے بعد بھی جاری رہےگا۔