جمعه 15/نوامبر/2024

دوست ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباو ڈال رہے ہیں: عمران خان

اتوار 15-نومبر-2020

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر بعض دوست ممالک کی طرف سے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے لیے دباو موجود ہے۔

جمعہ کے روز ایک بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم پر دوست ملکوں کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے غیرمعمولی دبائو ڈالا گیا مگر ہم نے قضیہ فلسطین کو نظرانداز کرنے کا کوئی دباو قبول نہیں کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ان دوست ملکوں کا نام نہیں لینا چاہتے۔ اگر وہ ان کا نام لیتے ہیں تو ان  ملکوں کی بدنامی ہوگی۔انہوں‌نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا مضبوط اتحادی اور دوست ہے۔ الریاض اور اسلام آبادکے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ وہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے پرزور حامی ہیں۔ وہ پہلے بھی بار بار وضاحت کرچکے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں‌کرے گا۔

خیال رہے کہ عمران خان کو قضیہ فلسطین کے پرزور حامیوں‌میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا قائد اعظم محمد کی وصیت کی خلاف ورزی اور علامہ اقبال کی روح کو تکلیف پہنچے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی