جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے فلسطینی عالم دین کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی

اتوار 15-نومبر-2020

قابض صہیونی حکام نے ممتاز فلسطینی عالم دین اور بیت المقدس کی نمایاں شخصیت کو چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا ہے۔

القدس کے مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی حکام نے ممتاز عالم دین الشیخ عصام عمیرہ کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چھ ماہ تک مسجد اقصیٰ کے قریب نہ آئیں اور نہ ہی وہاں عبادت کے لیے داخل ہوں۔

الشیخ عمیرہ کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے ایک حراستی مرکز میں طلب کیا تھا۔ ان کی طلبی کی وجہ ان کا ایک خطبہ ہے جس میں انہوں‌نے فرانس میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی تھی۔

الشیخ عمیرہ القدس کے ایک عالم دین، سماجی اور سیاسی رہ نما ہیں اور انہیں ماضی میں کئی بار گرفتار کیا گیا ہے۔

گذشتہ جون کو اسرائیلی حکام نے الشیخ عمیرہ کو دو ہفتوں کے لیے قبلہ اول سے نکال دیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی