پنج شنبه 01/می/2025

غزہ کی پٹی سے 1948ء کے علاقوں پر راکٹ حملے

اتوار 15-نومبر-2020

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز علی الصباح غزہ سے ایک راکٹ داغا گیا جو 27 کلو میٹر دور اسدود شہر میں جا گرا تاہم اس حملے میں‌کوئی جانی نقصان نہیں ہوگا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ سے اسدود شہر پرراکٹ حملہ کیا۔ یہ راکٹ ساحلی علاقے میں ایک ویران علاقے میں گرا۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ راکٹ کے کچھ اجزا جنوبی تل ابیب میں بات یام کےمقام پر گرے۔

عبرانی اخبار کے مطابق غزہ سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقے میں گرے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا۔

ادھر راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی فوج بے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور تین مقامات پر فضائی حملے کیے تاہم ان کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

 

مختصر لنک:

کاپی