جمعه 15/نوامبر/2024

الخلیل میں فلسطینیوں نے دیوار سے جعلی عبرانی پتھر ہٹانا شروع کر دیا

اتوار 15-نومبر-2020

الخلیل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہریوں نے ہفتے کے روز مسلسل چوتھی بار تلمودی نشانات کے ساتھ کندہ پتھر کا ایک ٹکڑا  ہٹا دیا جسے حال ہی میں الخلیل کے پرانے شہر میں ایک محراب کے داخلی دروازے کے اوپری علاقے میں پھر سے نقش کردیا گیا تھا۔
9 نومبر کو ، اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے آبادکاروں کے ایک گروپ نے پتھر کا ایک سلیب لگا دیا جس پر تلمودی نشانات کندہ تھے  الخلیل کے پرانے شہر کے قزازین بازار میں ایک  دیوار پر لگا دیا  تھا۔
آبادکاروں کی جانب سے کءی مرتبہ اس پتھر کو نصب کیے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے متعدد بار اسی طرح کے جعلی پتھر کو اکھاڑ پھینکا تھا۔
اس طرح کا عمل یہودی آباد کاروں اور قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے عرب شہر کی تاریخ کو غلط قرار دینے اور اس کی تاریخ سازی کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے

 

مختصر لنک:

کاپی