اقوام متحدہ کے سینیر حکام نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت یمن میں لاکھوں افراد قحط کا شکار ہوسکتے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیویڈ بیزلی نے کہا کہ ہم یمن میں قحط کی طرف بڑھ رہے ہیںِ۔ یمن میں مسلسل جنگ کے نتیجے میں خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یمن میں ممکنہ قحط کے خطرے سے چشم پوشی نہیں کر سکتے۔ یمن آنے والے چند ماہ میں تباہ کن بھوک، افلاس اور قحط کے خطرات نظر آ رہے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امداد مارک لوکوک نے کہا کہ 2017ء کے بعد یمن میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔